Live Updates

لاہور میں دہشتگردی کا خطرہ ، عمران خان نے ریلی منسوخ کر دی

دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی کے پیش نظر شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ پنجاب اسمبلی ، ریلوے سٹیشن سمیت دیگر حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات

ہفتہ 29 اگست 2015 13:20

لاہور میں دہشتگردی کا خطرہ ، عمران خان نے ریلی منسوخ کر دی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کا خدشہ قرار دیتے ہوئے وزارت داخلہ نے شہر میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ عمران خان نے ہفتہ کو نکالی جانے والی اپنی ریلی منسوخ کر دی ، پولیس اور حساس اداروں نے پنجاب اسمبلی کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان سے پانچ خودکش حملہ آوردہشت گردی کی بڑی کارروائی کی غرض سے لاہور میں داخل ہو چکے ہیں جو معروف سیاسی شخصیات ، اراکین اسمبلی اور اہم سرکاری تنصیبات کو اپنا ہدف بنا سکتے ہیں تاہم دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی کے پیش نظر شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی ، ریلوے سٹیشن سمیت دیگر حساس مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

رات گئے سیکورٹی کے پیش نظر تھانہ ریس کورس پولیس نے حساس ادروں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے ہمراہ پنجاب اسمبلی میں سرچ آپریشن کیا اور اسمبلی کے مختلف حساس مقامات کی چیکنگ کی۔ دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے جلسہ منسوخ کرنے کی درخواست کر دی۔ عمران خان نے شام پانچ بجے داتا دربار پر حاضری کے بعد دربار کے باہر کارکنوں سے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات