سابق چیئرمین پی سی بی مجیب الرحمن پی سی ایل میں ٹیم خریدنے کیلئے میدان میں آگئے

ہفتہ 29 اگست 2015 13:28

سابق چیئرمین پی سی بی مجیب الرحمن پی سی ایل میں ٹیم خریدنے کیلئے میدان ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین مجیب الرحمن نے پاکستان سپر لیگ میں ٹیم خریدنے کیلئے دلچسپی ظاہر کردی ۔پی سی بی کے مطابق تقریباً دس بڑے بزنس ہاؤسز پی ایس ایل کی فرنچائز خریدنے اور سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ ر کھتے ہیں ۔ کئی سال سے کرکٹ کے منظر سے غائب رہنے والے مجیب الرحمن بھی ایک فرنچائز لینا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وہ نجم سیٹھی او ر بورڈ حکام سے ملاقاتیں بھی کرچکے ہیں 1999ء میں مجیب الرحمن کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا اب وہ پاکستان سپر لیگ میں ٹیم خرید کر دوبارہ کرکٹ بورڈ میں انٹری دینا چاہتے ہیں مجیب الرحمن کرکٹ کے شوقین اور پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ میں ریڈ کو کے نام سے ٹیم بھی بنائی تھی ان کا اپنا ذاتی کرکٹ گراؤنڈ بھی تھا مجیب الرحمان دوحا میں پاکستانی کمیونٹی میں خاصے مقبول ہیں اس لئے وہ کرکٹ کو اپنی کمپنی کی تشہیر کا ذریعہ بنانے کے خواہش مند ہیں پی سی بی کو توقع ہے کہ پہلے سال کے بعد پاکستان سپر لیگ منافع بخش ٹورنامنٹ ہوگا ۔