پی ایچ ایف مالی بحران سے نہ نکل سکا

ہفتہ 29 اگست 2015 13:30

پی ایچ ایف مالی بحران سے نہ نکل سکا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) مالی مشکلات سے دو چار پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنے نئے صدر بریگیڈئر ریٹائرڈ خالد کھوکھر کی تقرری کی منظوری کیلئے بلائے جانے والے اجلاس میں ارکان اپنے خرچے پر شریک ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس اجلاس کے شرکاء کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ہوائی سفر کے اخراجات اور ٹی اے ڈی اے کی رقم نہیں دی گئی پی ایچ ایف قوانین کے تحت آنے والے شرکاء اپنی جیب سے ٹکٹ خرید کر اجلاس میں شرکت کرتے ہیں جس کے بعد اجلاس ختم ہوتے ہی پی ایچ ایف کی جانب سے انہیں ٹکٹ کی رقم اس کے ساتھ ٹی اے ڈی اے کی رقم بھی ادا کردی جاتی ہے مگر پی ایچ ایف کے پاس فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے کانگریس کے ارکان کو کہا گیا کہ یہ رقم ادھار ہے جس پر بعض ارکان نے اعتراض بھی کیا اور نئے صدر سے اس کا شکوہ بھی کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس صورتحال میں قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی نئی انتظامیہ اور نئی قومی سلیکشن کمیٹی کے قیام کی منظوری اور دیگر فیصلوں کی توثیق کے لئے فوری طور پر پی ایچ ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس کٹھائی میں پڑتا نظر آرہا ہے ادھر نئے صدر کا کہنا ہے کہ جب تک پی ایچ ایف کی مالی پوزیشن میں بہتری نہیں آئے گی ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب نہیں کیاجائے گا ۔