ڈاکٹر مسعود اختر” گلوبل کانفرنس فار ہارر اینڈ ٹیرر میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی نمائندگی کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی لندن پہنچ گئے
ہفتہ 29 اگست 2015 13:42
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) ڈاکٹر مسعود اختر” گلوبل کانفرنس فار ہارر اینڈ ٹیرر “ میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی نمائندگی کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی لندن پہنچ گئے،کانفرنس 3ستمبر کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں شروع ہو گی، مسعود اخترانٹرنیشنل کانفرنس میں ” جسمانی معذور بچوں کی ذہنی صحت“ پر پاکستان میں کی گئی اپنی نوعیت کی واحد ریسرچ پیش کریں گے، ان کی یہ ریسرچ سپیشل بچوں کے حوالہ سے منفرد افادیت کی حامل ہے جس میں سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں موجود طلبہ و طالبات کی ذہنی جذباتی کیفیت و نشو و نما اور فیملی سپورٹ پر تحقیق کی گئی ہے اور اس سے قبل اس نوعیت کی ریسرچ پاکستان میں نہیں کی گئی، ڈاکٹر مسعود اختر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات میں پی ایچ ڈی سکالر اور حضرو پریس کلب کے چیئرمین ہیں، وہ اس سے قبل بھی مختلف انٹرنیشنل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.