سعید اجمل کاؤنٹی کر کٹ میں ناقص کارکردگی کے با وجود قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پر عزم
ہفتہ 29 اگست 2015 13:47
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء)پاکستان کے مایہ ناز آف سپنر سعید اجمل کاؤنٹی کر کٹ میں ناقص کارکردگی کے با وجود قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پر عزم ہیں،سعید اجمل کا کہنا ہے کہ قومی ڈومیسٹکسیزن میں شرکت کی جانب دیکھ رہا ہوں، امید ہے کہ اچھی کارکردگی کی بدولت ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔
(جاری ہے)
اپنے ایک انٹرویو میں سعید اجمل نے کہا کہ میں ڈومیسٹک سیزن میں شرکت کی جانب دیکھ رہا ہوں، مجھے امید ہے کہ اچھی کارکردگی کی بدولت ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا، بطور بولر اب بھی میں اپنے ملک کو بہت کچھ دے سکتا ہوں۔
سعید اجمل نے کہا کہ ووسٹرشائر کے ڈائریکٹر کرکٹ اسٹیو رہوڈز اور بائیومکینکس ماہر پال ہورین نئے ایکشن کے ساتھ میری بولنگ میں بہتری سے بہت خوش ہیں،اس سے میرا حوصلہ بڑھ گیا ہے، انھوں نے کہا کہ گذشتہ چند ماہ میرے لیے بہت مشکل رہے، ووسٹر شائرکیلیے اس سیزن میں زیادہ کامیاب ثابت نہ ہو سکا مگر پابندی ختم ہونے کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی پر بہت خوش ہوں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.