سعید اجمل کی کاؤنٹی کر کٹ میں کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہارون رشید

ہفتہ 29 اگست 2015 13:47

سعید اجمل کی کاؤنٹی کر کٹ میں کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہارون رشید

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) نے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ سعید اجمل کی کاؤنٹی کر کٹ میں کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں،انگلینڈ سے واپسی پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں انکی کارکر دگی کو جانچا جائے گا جہاں ہیڈ کوچ وقار یونس بھی انکے نئے بولنگ ایکشن کا جائزہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بولنگ ایکشن میں تبدیلی سے سعید اجمل کی بولنگ کا جادو ختم ہو گیا، رواں انگلش کاوٴنٹی سیزن میں ووسٹر شائر کی جانب سے7میچز میں انھوں نے48.50 کی اوسط سے صرف16 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا ہے، وہ آئندہ ہفتے مزید ایک میچ کھیل کر وطن واپس آ جائیں گے، چیف سلیکٹر ہارون رشید نے ایک غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات چیت میں کہا کہ اس وقت ہم انگلینڈ میں سعید اجمل کی بولنگ کے اعدادوشمار پر نظر رکھے ہوئے ہیں، وطن واپسی کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی بلا کر ان کی کارکردگی جانچی جائے گی۔

آئندہ ماہ آسٹریلیا سے واپسی کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس بھی سعید اجمل کی بولنگ دیکھیں گے۔