پاکستان اے کر کٹ ٹیم اکتوبر میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کرے گی

ہفتہ 29 اگست 2015 14:12

پاکستان اے کر کٹ ٹیم اکتوبر میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کرے گی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 29اگست۔2015ء) پاکستان کی اے ٹیم دو پریکٹس میچز کے لئے اکتوبر میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کرے گی ۔ قومی ٹیم یہ پریکٹس میچ انگلینڈ کی اے ٹیم کے خلاف کھیلے گی ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا پریکٹس میچ 5 سے 6 اکتوبرتک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا پریکٹس میچ 8 سے 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ان دونوں پریکٹس میچز کی میزبانی پاکستان کرکٹ بورڈ نے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کو دی ہے۔ دو پریکٹس میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی جو 3 ٹیسٹ، 4 ایک روزہ اور 3 ٹونٹی 20 میچز پر مشتمل ہوگی ۔