بینکوں کے ذریعے لین دین پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ملک بھر کے تاجر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوگئے

ہفتہ 29 اگست 2015 14:38

بینکوں کے ذریعے لین دین پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ملک بھر کے تاجر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) حکومت کی جانب سے بینکوں کے ذریعے لین دین پر عائد کیے گئے ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ملک بھر کے تاجر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوگئے اور انہوں نے پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز کے دفتر میں اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لاہور سے تاجررہنما خالد پرویز ملک ‘ ملک رزاق‘ پیر اشرف بھٹی‘ اسلام آباد سے تاجر رہنما کاشف چوہدری‘ ثاقب ‘ سندھ سے جاوید میمن ‘ شیخ حبیب ‘ بلوچستان سے عبدالکریم کاکڑاللہ‘ ابوالکریم چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ سلمان صدیقی ‘ کے پی کے کے شیخ ارشاد سمیت ملتان اور دیگر اضلاع کے تاجر نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں کیاگیا ہے کہ اگر تاجروں کو مثبت ردعمل ملا تو تاجروں کی سپریم کونسل کا دوبارہ اجلاس طلب کیا جائیگا۔