حوریہ خان کا”ماہیا وے ماہیا“ شمس رانا اور مدھوپر عکسبند کرلیا گیا۔

ہفتہ 29 اگست 2015 14:46

حوریہ خان کا”ماہیا وے ماہیا“ شمس رانا اور مدھوپر عکسبند کرلیا گیا۔

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء)ہدائتکار نوید رضا نے اپنی نئی فلم”کھیڈ مقدراں دی“ کے لیئے گلوکارہ حوریہ خان کا گانا”ماہیا وے ماہیا“ اداکار شمس رانا اور مدھو پر عکسبندکرلیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی شوٹنگ گذشتہ روز گلشن پارک میں مکمل کی گئی موقع پر موجود افراد کا کہنا تھا کہ یہ گانا فلم کی کامیابی کی ضمانت بنے گا کیونکہ اس کی شاعری اور میوزک اتنا اچھا ہے کہ یہ زبان زدعام ہوجائیگا۔

فلمی حلقوں میں بھی اس گانے کی دھوم مچی ہوئی ہے ۔ہدائتکار نوید رضا کا کہنا ہے کہ فلم کی ریلیز سے قبل اس گانے کی مقبولیت دیکھتے ہوئے میں نے حوریہ خان نے مذید گانے ریکارڈ کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ ان کی اگلی فلموں کے لیئے بھی گیت ریکارڈ کروائیں گی اس فلم کو عید سے قبل ملک بھرکے سینما گھروں میں ریلیز کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

حوریہ خان نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ انہیں جب ”کھیڈ مقدراں دی“ کے لیئے گانے کی آفرہوئی تو انہوں نے فوراً قبول کرلیا اور انہیں خوشی ہے کہ فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی ان کا گانا فلمی حلقوں میں مقبولیت حاصل کررہا ہے انہوں نے کہاکہ وہ آئندہ بھی فلموں کے لیئے پلے بیک سنگنگ کرتی رہیں گی اور ان کی کوشش ہوگی کہ وہ بطور پلے بیک سنگر بھی اپنی پہچان بنائیں۔

اس گانے کو شہزاد خان نے لکھا ہے جبکہ اس کا میوزک اسد علی سونو نے ترتیب دیاہے۔