ماہ نور کا گانا ”اف یہ سالیاں“ میں شامل کرلیا گیا

ہفتہ 29 اگست 2015 14:46

ماہ نور کا گانا ”اف یہ سالیاں“ میں شامل کرلیا گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء)گلوکارہ ماہ نور کا گانا”یہ عشق کیا“ہدائتکار آصف شیخ کی نئی فلم”اف یہ سالیاں“ میں شامل کرلیا گیا۔اس گانے کی عکسبندی اداکار ساجد علی اور صائمہ جان پر کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران ماہ نور نے بتایاکہ انہوں نے یہ گیت کسی اور فلم کے لیئے ریکارڈ کروایاتھا مگر کچھ وجوہات کی بنا پر فلم شروع نہ ہوسکی اس لیئے انہوں نے یہ گیت ہدائتکار آصف شیخ کی نئی فلم”اف یہ سالیاں“ کو دے دیا اس فلم کی شوٹنگز کا آغاز ہوچکاہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ گانا مقبولیت کی سندحاصل کرے گا