اداکاراؤں سے شادی کے بجائے ان کی پروفیشنل لائف کے بارے میں پوچھا جانا چاہئے ، سیف علی خان

ہفتہ 29 اگست 2015 14:52

اداکاراؤں سے شادی کے بجائے ان کی پروفیشنل لائف کے بارے میں پوچھا جانا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) بالی وڈ چھوٹے نواب سیف علی خان نے کہا ہے کہ اداکاراؤں سے انکی شادیوں کے بارے میں پوچھنے کے بجائے صرف ان کے کام کے حوالے سے سوال کیا جانا چاہئے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شادی اور دسری چیزیں صحیح وقت پر ہی ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے کرینہ سے ہر پلیٹ فارم پر یہی سوال کیا جاتا کہ آپ کی شادی کب ہو رہی ہے اب یہی سوال کترینہ کیف سے ہر پریس کانفرنس میں ہوتا دکھائی دیتا ہے انہوں نے کہا کہ اداکاراؤں سے یہ سوال خطرناک ہوتا ہے کیونکہ آپ بالی وڈ میں کام کر رہے ہو تو بعض اوقات یہ سوال آپ کے کیریئر پر منفی اثر ڈالتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے سخت حیرت ہوتی ہے کہ لوگ پہلے خواتین سے ان کی شادی کے بارے میں پوچھے جار ہے ہوتے ہیں اور جب شادی ہو جاتی ہے تو وہ بچوں کے بارے میں پوچھنا شروع کر دیتے ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اداکاراؤں سے ان کی شادی کے بجائے انکی پروفیشنل لائف کے بارے میں پوچھا جانا چاہئے ۔