امید ہے فانئوم کبیر خان کے ساتھ آخری فلم نہیں ہو گی ، کترینہ کیف

ہفتہ 29 اگست 2015 14:52

امید ہے فانئوم کبیر خان کے ساتھ آخری فلم نہیں ہو گی ، کترینہ کیف

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ امید ہے فانئوم میری کبیر خان کے ساتھ آخری فلم نہیں ہو گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کبیر خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت ہی پرسکون رہتی ہوں انہوں نے کہا کہ کبیر خان ایک ثقافت پسند اداکار ہیں انہوں نے کہا کہ کبیر خان کے ساتھ نیویارک کے بعد میں نے ” فانئوم “ کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا کہ وہ اپنی ٹیم کا بے حد احترام بھی کرتے ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ میری یہ ان کے ساتھ آخری فلم نہیں ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ اس فلم میں ایکشن سین عکسبندی کرواتے ہوئے بھی میں خاصی لطف اندوز ہوئی انہوں نے کہا کہ میں اپنی ذات میں رہنے والی لڑکی ہوں نہ تو دوسروں کے بارے میں متجس ہوتی ہوں اور نہ ہی اپنے بارے میں دوسروں کے ساتھ زیادہ شیئر کرنا اچھا لگتا ہے ۔