انٹرنیشنل ہر بھارتی ڈیزائنر کو ترجیح دیتی ہوں ، آدیتی

ہفتہ 29 اگست 2015 14:52

انٹرنیشنل ہر بھارتی ڈیزائنر کو ترجیح دیتی ہوں ، آدیتی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ آدیتی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ہر بھارتی ڈیزائنر کو ترجیح دیتی ہوں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ مغرب کی طرف دیکھتے ہیں اور مغرب سے اثر لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ بات میری سمجھ سے بالا ہے کہ فیشن کے معاملے میں ہم باہر کی طرف کیوں دیکھتے ہیں حالانکہ ہمارے اپنے ملک میں فیشن کے معاملے میں نہ صرف مالا مال ہے بلکہ اس میں ہماری اپنی ثقافیت کا دلکش رنگ بھی ہے انہوں نے کہا کہ میں خواہ جہاں بھی ہوں میرے لئے اپنے ملک کا ڈریس اور فیشن ہی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور میں بھارتی ڈیزائنر کے کپڑے ہی پہنتی ہوں انہوں نے کہا کہ ہمارے اپنے ملک میں ہر حوالے سے بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے ۔