ایران کی مہنگی ترین فلم محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دھوم

ہفتہ 29 اگست 2015 14:57

ایران کی مہنگی ترین فلم محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دھوم

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) ایران کی مہنگی ترین فلم " محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کوشائقین میں پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، فلم حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پچپن پر مبنی ہے جس کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔171 منٹ پر مبنی اس فلم کو ماجد مجیدی نے ڈائریکٹ کیا ہے ، اس فلم کی تیاری پر 40 ملین ڈالر کے قریب خرچہ آیا ہے جو کہ ایرانی حکومت نے خود برادشت کیا ہے ، فلم کی تیاری میں سات سال کا عرصہ لگا ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر مجیدی کا کہنا ہے کہ فلم کو بنانے کا مقصد اسلام کے اصل تشخص کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے اور اس سے سیرت نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھی دنیا کے سامنے عیاں ہوگی۔انھوں نے بدقسمتی سے اس وقت اسلام کو بہت برا امیج دنیا میں پیش کیا جا رہا ہے جس کو ہر صورت بدلنے کی ضرورت ہے اور ہماری یہ فلم اس میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ آج کل جو دہشتگرد اسلام کے نام پر قتل عام کر رہے ہیں اور اس کو مذہبی قرار دے رہے ہیں یہ انتہائی نامناسب اور ہمارے دین ، اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔

فلم میں سعودی عرب کی چودہ سو سال قبل کی منظر کشی کی گئی ہے جس میں اونٹوں کی سواری کو دکھایا گیا ہے۔ فلم کی تیاری میں دنیائے شوبز سے جڑے بہترین چہروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جن میں اٹلی کے ویٹوریو سٹورارو ، بھارت کے اے آر رحمان شامل ہیں۔ایران سینماؤں میں فلم نے دھوم مچا دی ہے اور اس وقت ایڈوانس بکنگ چل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :