سابق کھلاڑی طاہر زمان کو ڈومیسٹک ہاکی میں اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان

ہفتہ 29 اگست 2015 14:59

سابق کھلاڑی طاہر زمان کو ڈومیسٹک ہاکی میں اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 29اگست۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن میں تبدیلی کے بعد قومی سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیم کی نئی انتظامیہ کے لئے سابق کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع ہوگیا ہے۔ پی ایچ ایف کے کوچنگ مشیر طاہر زمان کوڈومیسٹک ہاکی کے حوالے سے اہم ذمے داری ملنے کا امکان ہے ، قومی سینئر ہاکی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے لئے سابق کپتان حنیف خان، خواجہ جنید، سمیر حسین اور منصور احمد کےنام فہرست ہیں۔

(جاری ہے)

قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی انتظامیہ میں قمر ابراہیم، کامران اشرف، ناصر علی، دانش کلیم ، محمد علی خان، ذیشان اشرف کو اہمیت ملنے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب قومی سلیکشن کمیٹی کے لئے سابق چیف کوچ شہناز شیخ،اصلاح الدین، حسن سردار اور سابق ہاکی اولمپئن وکوچ قمر ضیاء کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔ پی ایچ ایف کے نئے صدر ڈومیسٹک ہاکی کیلیےمانیٹرنگ کمیٹی بنانے پر بھی مشاورت کر رہے ہیں جس میں سابق کپتان منظور جونیئر، منظور الحسن، شہباز سینئر اور خواجہ ذکاء اشرفکو شامل کیا جاسکتا ہے ۔ گول کرنے کے شعبے میں بہتری کے لئے سابق کپتان سہیل عباس سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے ۔