رینجرز کا نارتھ ناظم آباد میں ڈاکٹر عاصم حسین کی ملکیت ضیا الدین ہسپتال پر چھاپہ

ہفتہ 29 اگست 2015 16:04

رینجرز کا نارتھ ناظم آباد میں ڈاکٹر عاصم حسین کی ملکیت ضیا الدین ہسپتال ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) رینجرز نے نارتھ ناظم آباد میں ڈاکٹر عاصم حسین کی ملکیت ضیاء الدین ہسپتال پر چھاپہ مارا اور ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یوسف ستار کو گرفتار کرلیا ، اہم فائلیں اور ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا جبکہ کلفٹن میں عاصم حسین کے کاروباری شراکت دار قریبی ساتھی سلیم ذکی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو رینجرز کی بھاری نفری نے نارتھ ناظم آباد میں ضیاء الدین ہسپتال پر چھاپہ مارا اور ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یوسف ستار کو حراست میں لے لیا جبکہ ہسپتال سے اہم فائلیں اور ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا گیا ۔ رینجرز نے ہسپتال کے ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی ۔ واضح رہے کہ ضیاء الدین ہسپتال چیئرمین ایچ ای سی سندھ عاصم حسین کی ملکیت ہے ، دوسرے واقع میں رینجرز نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں سلیم ذکی کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے ۔ مزید واضح رہے کہ سلیم ذکی عاصم حسین کے کاروباری شراکت دار اور قریبی ساتھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :