بحریہ ٹاؤن کیخلاف اراضی کے حصول اور جنگلات کی تباہی کا مقدمہ،سپریم کورٹ میں تین ہفتے کے التواء کی درخواست دائر
ہفتہ 29 اگست 2015 16:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ ا ے کے خلاف اراضی کے غیر قانونی حصول اور جنگلات کی تباہی کے کیس میں مدعا علیہ کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ میں مقدمہ کے تین ہفتے کے التواء کی درخواست کردی ہے ۔بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ ا ے کے خلاف محمد شفیع نامی شخص نے زمین کے غیر قانونی طور پر حصول اور جنگلات کی تباہی سے متعلق درخواست سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کررکھی ہے۔
اس مقدمہ کی سماعت کے لئے عدالت عظمیً نے 31اگست 2015ء بروز پیر کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ بیرسٹر اعتزاز احسن بحریہ ٹاؤن کی طرف سے کیس کی پیروی کررہے ہیں۔ عدالت کے حکم مجریہ 21اگست 2015کے حکم کی تعمیل میں محکمہ جنگلات پنجاب نے 1129 صفحات پر مشتمل تین جلدوں میں 292 دستاویزات عدالت میں پیش کیں ۔(جاری ہے)
ان دستاویزات میں زیادہ تر سرکاری ریکارڈ سے استفادہ کیا گیا ہے جبکہ بحریہ ٹاؤن ان سے آگاہ ہی نہیں ۔
یہ پہلا موقع ہے کہ کسی کارروائی میں ایسی دستاویزات عدالت میں پیش کی گئی ہیں ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مدعا علیہ کی تائید میں مذکورہ بالا دستاویزات انکے وکیل بیرسٹر ا عتزازاحسن کو 28اگست کو بیرون ملک سے اسلام آباد واپسی پر ملی ہیں، اس لئے درخواست کی گئی ہے کہ سینئر وکیل اور متعلقہ فریق کو جس کی وہ نمائندگی کررہے ہیں ،ان دستاویزات کا جواب دینے کیلئے مناسب وقت درکار ہے ۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چونکہ اعتزاز احسن اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز نیویارک میں 31اگست 2015ء سے2ستمبر 2015ء تک منعقد ہونیوالی بین الپارلیمانی یونین کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ،اس لئے درخواست کی گئی ہے مقدمہ کی کارروائی تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.