Live Updates

( ن ) لیگ نے الیکشن کمیشن کے اراکین کو ہٹانے کے حوالے سے پی ٹی آئی کا مطالبہ مسترد کر دیا

ہفتہ 29 اگست 2015 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن کے چار اراکین کو ہٹانے کے پی ٹی آئی کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) نے کہا ہے کہ پارٹی پنجاب میں قومی اسمبلی کی خالی تین نشستوں پر ضمنی الیکشن لڑے گی ۔(ن) لیگ کا کہنا ہے کہ وہ ریکارڈ کی درستگی کے لئے سپریم کورٹ بھی جائے گی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو خدشہ ہے کہ پی ٹی آئی دوبارہ ملک بھر میں احتجاج مہم شروع کر سکتی ہے تاکہ الیکشن کمیشن کے اراکین کو ہٹایا جا سکے ۔

پارٹی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کا فیصلہ کر چکی ہے ۔ (ن) لیگ کے رہنما دانیال عزیز کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے اراکین کو ہٹانے کا مطالبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کو سبوتاژ کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ہم اس کو تسلیم نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کر چکی ہے اور اگر الیکشن کمیشں کا کوئی رکن ہٹا دیا گیا تو سارا بلدیاتی الیکشن کا عمل سبوتاژ ہو گا ۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ای سی پی کے تمام اراکین پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں سوائے چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر ) سردار محمد رضا خان ۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے حال ہی میں کمیشن کے چار اراکین کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ کمیشن کے ایسے اراکین کو ہٹانا چاہتے ہیں جنہوں نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات ، پاکستان بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات اور مختلف حلقوں میں ضمنی انتخابات کروائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت ان اراکین کی ساکھ پر سوال کیوں نہیں ہٹایا جب وہ یہ انتخابات کروا رہے تھے ۔انہو ں نے دعوی کیا کہ کے پی کے کی حکومت اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے ۔میڈیا رپورٹ میں نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنا کیس الیکشن کمیشں کے اراکین کو ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ لے جانا چاہئے ۔عمران خان ان اراکین کو ہٹانے کے لئے قابل اعتبار ثبوت فراہم نہیں کر سکیں گے ۔(ن) لیگ کے ایک دوسرے رہنما معازہ حمید نے کہا کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی حکومت ناکام ہو چکی ہے اور گزشتہ سال کے ترقیاتی بجٹ صرف 23 فیصد خرچ ہی کیا جا سکا ہے ۔ اس کی ماندہ رقم مرکز کو واپس کر دی گئی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات