ضرب عضب کامیابی سے جاری ، شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 14 دہشتگرد ہلاک

ہفتہ 29 اگست 2015 16:30

ضرب عضب کامیابی سے جاری ، شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 14 دہشتگرد ..

شوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست2015ء)آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ، پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی شوال میں کارروائی میں چودہ دہشتگرد مارے گئے ، شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ، آج علی الصبح صبح پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کے ذریعے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

فضائی کارروائی کے نتیجے میں چودہ دہشتگرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شوال کے علاقے میں اب تک دو سو بیس کے قریب دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔ ان کی درجنوں آماجگاہیں تباہ کر دی گئی ہیں ، سیکورٹی فورسز نے شوال کا بڑا علاقہ دہشتگردوں سے خالی کرا لیا ہے اور دہشتگردوں کو چھوٹے سے علاقے تک محدود کر دیا گیا ہے۔