پنجاب کے 14کالجز نے بی اے، بی ایس سی کے امتحانات میں زیرو ریٹنگ حاصل کر لی

پاکستان تعلیم پر صرف دو فیصد خرچ کر رہا ہے ، ڈاکٹر کامران کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 29 اگست 2015 17:12

پنجاب کے 14کالجز نے بی اے، بی ایس سی کے امتحانات میں زیرو ریٹنگ حاصل ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) صوبہ پنجاب کے 14 کالجز نے بی اے ، بی ایس سی کے امتحانات میں بڑے نتائج دیتے ہوئے زیرو ریٹنگ حاصل کر لی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 کالجز کے تمام طلبہ امتحانات میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ 14 انسٹیوٹیوشن کا کوئی بھی طالب علم بی اے بی ایس سی 2015 کا سالانہ امتحان پاس نہیں کر سکا ہے ۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جہاں پر سرکاری طور پر نتائج کا اعلان کیا گیا ۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق مئی او ر جون میں ہونے والے سالانہ امتحانات میں 724 کالجز کے طلبہ نے حصہ لیا ۔ 32 کالجز کے طلبہ کی پاس ہونے کی شرح 90 اور 99 فیصد کے درمیان رہی جبکہ فیل ہونے کے لحاظ سے 254 کالجز 50 اور 99 فیصد کی شرح میں رہے ۔ وزیر تعلیم پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اگلے سال فروری میں پہلے نالج پارک کا بنیاد رکھے گی تاکہ تحقیق و ترقی کو فروغ دیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر کامران نے دنیا بھر یئں جی ڈی پی کا صرف پانچ فیصد تعلیم پر خرچ ہو رہا ہے جبکہ پاکستان تعلیم پر صرف دو فیصد خرچ کر رہا ہے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شاہد کا کہنا ہے کہ 121658 امیدواروں میں سے صرف 20 امیدواروں کا نتیجہ لیٹ ہے بعدازا ہونہار اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے

متعلقہ عنوان :