امریکیوں کو اپنی شادی ٹوٹنے سے زیادہ کس بات پر دکھ ہوتا ہے۔سروے کے دلچسپ نتائج

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 29 اگست 2015 17:20

امریکیوں کو اپنی شادی ٹوٹنے سے زیادہ کس بات پر دکھ ہوتا ہے۔سروے کے دلچسپ ..

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست2015ء)ایسے لوگ بھی ہیں، جن کی پالتو جانوروں سے محبت کے بیچ کوئی بھی نہیں آ سکتا۔ حتیٰ کہ اُن کے شریک حیات بھی نہیں۔بہت سے امریکیوں نے اعتراف کیا ہے انہیں اپنے شریک حیات سے زیادہ اپنے پالتو جانوروں سے محبت ہے۔کچھ لوگوں نے کہا انہیں اپنے کتے کے بھاگ جانے پر اپنی شادی ٹوٹنے سے زیادہ دکھ ہوتا ہے۔ 1000 ہزار افراد سے کیے گیے سروے کے مطابق 38 فیصد افراد نے کہا کہ انہیں اپنے شریک حیات سے زیادہ اپنے کتے سے محبت ہے۔

(جاری ہے)

سروے کےلیے 1 سے لیکر کر 10 تک کا سکیل مقرر کیا گیا۔جس میں 10 کا مطلب کتے کے بھاگ جانے پر بالکل تباہ ہوجانا تھا۔ اس سروے میں کتے کے بھاگ جانے پر افسردہ ہونے کا سکور9.1تھا جبکہ شریک سے تعلق ختم ہونے پر افسردہ ہونے کا سکور8.8تھا۔ اس حوالے سے ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ہمارے پالتو جانور صرف پالتو جانور نہیں ہوتے، وہ ساتھی ہوتے ہیں۔ وہ ہمیں جذباتی سہارا فراہم کرتے ہیں، ہمیں خوشی دیتے ہیں اور ایک طرح سے شریک حیات کی طرح ہی رہتے ہیں۔سروے سے ایک اور بات پتہ چلی کہ آدھے امریکیوں کو اپنے پالتو جانوروں اور شریک حیات پر ایک جیسا اعتبار ہوتا ہے۔