مالی سال 2015 ء کے ترقیاتی بجٹ میں 16 فیصد کٹوتی کا انکشاف

ہفتہ 29 اگست 2015 17:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) حکومت نے 30 جون 2015 ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 16 فیصد کٹوٹی کی جو 87 ارب روپے بنتی ہے۔ پھر بھی اس کا بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0.4 فیصد کے ہدف کو عبور کیا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سال 2014-15 ء کے مالی سال کے آپریشن اعداد و شمارمیں وزارت خزانہ سے تصدیق کی گئی۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ترقیاتی منصوبوں پر 987.7 ارب روپے خرچ کئے۔

جبکہ بجٹ میں اس کیلئے 1.175 ارب روپے رکھے گئے تھے۔

(جاری ہے)

واقی حکومت کا پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام 489 ارب روپے پر ختم ہوا جبکہ بجٹ میں 525 ارب روپے تکھے گئے تھے جو 6 فیصدکمی کو ظاہر کرتا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سال 2014-15 ء کے درمیان ریونیو جی ڈی پی کے 14.4 فیصد رہا اور ٹیکس ریونیو میں بہتری کے باعث یہ ممکن ہوسکا ہے۔ نان ٹیکس ریونیو میں 3.3 فیصد کمی دیکھائی گئی ہے۔ رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ دفاعی اخراجات جی ڈی پی کے 2.5 فیصد برقرار ہے مارک اپ ادائیگیوں پر اخراجات جی ڈی پیکے 4.8 فیصد تک بڑھے جبکہ اس سے پہلے کے مالی سال میں یہ 4.5 فیصد تھے

متعلقہ عنوان :