پاکستان اے کر کٹ ٹیم اکتوبر میں انگلینڈ اے سے متحدہ عرب امارات میں2میچز کھیلے گی

ہفتہ 29 اگست 2015 18:24

پاکستان اے کر کٹ ٹیم اکتوبر میں انگلینڈ اے سے متحدہ عرب امارات میں2میچز ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) پاکستان کی اے ٹیم دو پریکٹس میچز کے لئے اکتوبر میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کرے گی۔ قومی ٹیم یہ پریکٹس میچ انگلینڈ کی اے ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا پریکٹس میچ 5 سے 6 اکتوبرتک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا پریکٹس میچ 8 سے 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ان دونوں پریکٹس میچز کی میزبانی پاکستان کرکٹ بورڈ نے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کو دی ہے۔ دو پریکٹس میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی جو 3 ٹیسٹ، 4 ایک روزہ اور 3 ٹونٹی 20 میچز پر مشتمل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :