سکائی سپورٹس نے عرب امارات میں شیڈول انگلینڈ،پاکستان سیریز کے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے
ہفتہ 29 اگست 2015 18:25
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) برطانوی نشریاتی ادارے سکائی سپورٹس نے اکتوبر میں انگلینڈ کی متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف سیریز کے نشریاتی حقوق حاصل کر لیے ہیں۔ 5سالہ معاہدے کے مطابق سکائی سپورٹس انگلینڈ کے اگلے 50ٹیسٹ،برطانیہ بھر میں شیڈول تقریبا 350ون ڈے،لسٹ اے میچز اور 2023ء تک ہر آئی سی سی ایونٹ دکھائے گا۔
(جاری ہے)
یہ ایشز سیریز کے بعد الیسٹر کک کی پہلی سیریز ہوگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایک اور برطانوی نشریاتی ادارے بی ٹی سپورٹس نے سکائی سپورٹس سے ایشز سیریز2017-18ء کے حقوق چھین لیے تھے، کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بی ٹی سپورٹس کے ساتھ یہ 5سالہ ڈیل 80ملین یورو کے عوض طے پائی تھی۔ 1990ء کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب سکائی سپورٹس کو انگلینڈ کے کسی بڑے دورے کے نشریاتی حقوق سے محروم ہونا پڑا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.