خیرپور، بجلی گیس اورپانی کی لوڈشیڈنگ شہری پریشان

ہفتہ 29 اگست 2015 19:04

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) خیرپورمیں بجلی گیس اورپانی کی لوڈشیڈنگ شہری پریشان۔ تفصیلات کے مطابق خیرپورمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ شہرمیں سوئی گیس کی بھی لوڈشیڈنگ 8گھنٹے کردی جاتی ہے جس کے باعث گھریلوصارفین کوکھانابنانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں محکمہ سوئی گیس کے ذمہ دار نے بتایا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ہی شہری اپنے جنریٹر گیس پرمنتقل کردیتے ہیں جس کی وجہ سے پریشرکم ہوجاتاہے جس کا محکمہ ذمہ دارنہیں ،دوسری جانب خیرپور شہرمیں پینے کے پانی کابحران بھی حل نہیں ہوانساسک نے بھی پانی کی ذمہ داری بجلی کی لوڈشیڈنگ پرعائد کردی ہے

متعلقہ عنوان :