الیکشن کمیشن کے 3 صوبائی ارکان مستعفی ہونے کیلئے تیار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 اگست 2015 19:34

الیکشن کمیشن کے 3 صوبائی ارکان مستعفی ہونے کیلئے تیار

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 اگست 2015 ء) الیکشن کمیشن کے 3 صوبائی ارکان مستعفی ہونے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے صوبائی ارکان کے استعفے کے مطالبے کے بعد اب الیکشن کمیشن کے 3 صوبائی ارکان نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

استعفا پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخواہ کے ارکان الیکشن کمیشن کی جانب سے دیا جائے گا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا اجلاس پیر کو بلایا گیا ہے جس میں الیکشن کمیشن کے ارکان کی جانب سے استعفا دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :