آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را" ملوث تھی: کامران خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 اگست 2015 20:30

آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را" ملوث تھی: کامران ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 اگست 2015 ء) کامران خان نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را" ملوث تھی۔ تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ نگار اور صحافی کامران خان نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را" ملوث تھی۔

(جاری ہے)

آرمی سکول پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی جبکہ حملہ آور افغانستان میں موجود "را" کے ایجنٹس سے ہدایات لے رہے تھے۔

اس حوالے سے پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں "را" کے ملوث ہونے کے ثبوت اکٹھے کرلیے گئے ہیں جبکہ ملک بھر سے "را" کے متعدد ایجنٹس کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ منسوخ ہونے والے پاک بھارت مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے ملک میں "را" کی دہشت گرد کاروائیوں کے ثبوت پیش کیے جانے تھے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ بھی اس معاملے سے توجے ہٹانے کی کوشش ہے۔