شین بیس بال چیمپیئن شپ کا تربیتی کیمپ جاری

ہفتہ 29 اگست 2015 22:04

شین بیس بال چیمپیئن شپ کا تربیتی کیمپ جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) ستائیس ویں ایشین بیس بال چیمپیئن شپ کی تیاری کے لئے لاہور میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ زور وشور سے جاری ہے ۔جاپانی کوچ نے ایونٹ میں گرین شرٹس سے شاندار نتائج دینے کی امیدیں باندھ لیں۔پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں جاپانی کوچ ٹوما ارکاوا کی نگرانی میں تربیتی کیمپ کے تیسرے مرحلے میں قومی بیس بال ٹیم کے کھلاڑی بھرپور ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

کوچ کھلاڑیوں کی فٹنس اور ٹیکنیک میں بہتری لانے کیلئے کام کررہے ہیں تاکہ ایونٹ میں گرین شرٹس قوم کی توقعات پر پورا اترسکے،بیس بال فیڈریشن کے صدر خاور شاہ کے مطابق چیمپیئن شپ میں پاکستان کاجاپان، انڈونیشیا، کوریا، چین اور میزبان چائینز تائی پائی سے مقابلہ ہے۔ پاکستان شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی رینکنگ میں بہتری لانے کی کوشش کرے گا۔بیس بال ٹیم کا کیمپ تیرہ ستمبر کو ختم ہوگا اور اگلے روز قومی اسکواڈ چائینز تائی پائی جائے گا جہاں سولہ سے اکیس ستمبر تک ایشین بیس بال چیمپیئن شپ کھیلی جائے گی۔