`کراچی آپریشن کے کپتان قائم علی شاہ خود ہی بے بسی کا اظہار کرتے ہیں، اعتزاز احسن
وزیر اعلیٰ سندھ نے کمزوری دکھائی جس پر مایوسی ہوئی ہے، 90 دن کا ریمانڈ تو القاعدہ کے دہشت گردوں کیلئے نہیں لیا جاتا، سندھ میں کی گئی حالیہ کارروائیوں پر تشویش ہے، ہم کرپشن کا دفاع نہیں کریں گے،شفاف ٹرائل چاہتے ہیں ،نندی پور میں کرپشن پر نواز شریف کے خلاف فوجداری مقدمہ چلایا جائے،نجی ٹی وی سے گفتگو`
ہفتہ 29 اگست 2015 22:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے کپتان قائم علی شاہ نے خود ہی بے بسی کا اظہا ر کیا ہے، وزیر اعلیٰ نے کمزوری دکھائی جس پر مایوسی ہوئی ہے 90 دن کا ریمانڈ تو القاعدہ کے دہشت گردوں کیلئے نہیں لیا جاتا،انہوں نے کہا کہ سندھ میں کی گئی حالیہ کارروائیوں پر تشویش ہے۔
ہم کرپشن کا دفاع نہیں کریں گے ،شفاف ٹرائل چاہتے ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ کراچی آپریشن کے کپتان اگروزیراعلیٰ ہیں تو انہیں کمزوری نہیں دکھانی چاہیے۔ انکی کارکردگی سے مایوسی ہوئی ہے۔ ان کا یہ بیان کہ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کا علم نہیں مایوسی ہوئی ہے انہوں نے نوٹیفکیشن کے ذریعے اختیارات دیئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم پر دہشت گردوں کے الزامات مناسب نہیں ہیں۔
90 دن کا ریمانڈ تو القاعدہ کے دہشت گردوں کیلئے نہیں لیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ یہ ادارہ اپنے دائرے میں رہ کر کام کرے‘ کرپشن کرنے والوں کو نہیں بچائیں گے ان کے خلاف کارروائی کی ضرور ہو لیکن شفاف ٹرائل ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران پر شروع سے تحفظات رہے ہیں، ان ممبران کے باعث الیکشن کی شفافیت پر حرج آیا ہے ۔ سید خورشید شاہ بھی ان ممبران کے استعفے کا مطالبہ کر چکے ہیں انہوں نے کہاکہ نندی پور میں کرپشن پر نواز شریف کے خلاف فوجداری مقدمہ چلایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.