Live Updates

عمران خان بہادر انسان ہیں تاہم چالاک سیاستدان نہیں ہیں: اداکارہ ایمان علی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 اگست 2015 22:19

عمران خان بہادر انسان ہیں تاہم چالاک سیاستدان نہیں ہیں: اداکارہ ایمان ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 اگست 2015 ء) اداکارہ ایمان علی کا کہنا ہے کہ عمران خان بہادر انسان ہیں تاہم چالاک سیاستدان نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں پاکستان کی معروف اداکارہ ایمان علی کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مداح ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے خیال میں عمران خان ایک بہادر انسان ہیں تاہم دوسرے سیاستدانوں کی طرح ایک چالاک سیاستدان نہیں ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایمان علی کا کہنا تھا کہ چونکہ وزیراعظم ہمیشہ یہ بات کہتے ہوئے پائے جاتے ہیں کہ انہیں کچھ معلوم نہیں اسلیے وہ بھی وزیراعظم سے متعلق یہی کہیں گی کہ انہیں ان کے متعلق کچھ نہیں معلوم۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :