بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو کھیل رتنا ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ہفتہ 29 اگست 2015 22:23

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو کھیل رتنا ایوارڈ سے نواز دیا گیا

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 29اگست ۔2015ء ) بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا کو کھیل رتنا ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے ۔ بھارت کی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا نے بھارتی پیرالمپیئن ایچ این گری شا کے سٹے آرڈر کے باوجود کھیل رتنا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ ایوارڈ دینے کی تقریب راشتر پتی بھون دہلی میں ہوئی جہاں بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے ثانیہ مرزا کو ایوارڈ دیا ۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا کی حالیہ فتوحات میں رواں برس ہونے والے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس کے ساتھ ڈبلز ٹائٹل شامل ہیں ۔ ٹینس کوئین نے اپنے شاندار کیرئیر میں یو ایس اوپن، آسٹریلین اوپن اور فرنچ اوپن کے مکسڈ ڈبلز ٹائٹل بھی جیت رکھے ہیں۔ ثانیہ مرزا نے کھیل رتنا ایوارڈ کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ ثانیہ مرزا اس سے پہلے پدما شری اور ارجن ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں ۔ وہ دوسری ٹینس پلئیر ہیں جنہیں کھیل رتنا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا کو کھیل رتنا ایوارڈ دیئے جانے کیخلاف مقامی عدالت سے سٹے آرڈر بھی لیا گیا ہے۔