Live Updates

`پیپلز پارٹی عمران خان کے الیکشن کمیشن کے باہر دھرنے کا حصہ نہیں بنے گی،منظور وٹو

اس وقت مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف دونوں پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں،پیپلزپارٹی نظام اور جمہوریت کا تسلسل چاہتی ہے الیکشن کمیشن ممبران کو بغیر سوچے سمجھے مستعفی ہو جانا چاہئے، انٹرویو `

ہفتہ 29 اگست 2015 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عمران خان کے الیکشن کمیشن کے باہر دھرنے کا حصہ نہیں بنے گی،اس وقت مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف دونوں پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں،پیپلزپارٹی نظام اور جمہوریت کا تسلسل چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پہلے دن سے2013ء کے انتخابات کو آر اوز کا الیکشن کا قرار دیا اور وہ انتخابات دھاندلی زدہ تھے لیکن پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو کہ ملک میں نظام اور جمہوریت کا تسلسل چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی دونوں پوائنٹ سکورنگ کررہے ہیں،مسلم لیگ(ن) سمجھتی ہے کہ عمران خان چار صوبائی الیکشن کمشنرز کی وجہ سے انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اس وقت صوبائی الیکشن کمشنرز کی ساکھ مکمل غیر جانبدار ہوچکی ہے،اس لئے انہیں اب بغیر سوچے سمجھے مستعفی ہو جانا چاہئے تاکہ مسئلہ حل ہوجائے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات