ایشیئن باکسنگ چیمپئن شپ، پاکستان کے اویس علی نے بھی فتح سمیٹ لی

ہفتہ 29 اگست 2015 22:26

ایشیئن باکسنگ چیمپئن شپ، پاکستان کے اویس علی نے بھی فتح سمیٹ لی

بنکاک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 29اگست ۔2015ء ) ایشیئن باکسنگ چیمپئن شپ میں قومی فائٹر محمود الحسن کے بعد اویس علی نے بھی فتح سمیٹ لی ۔ باکسنگ کے ایشیائی مقابلوں میں 80 کلوگرام ویٹ کیٹگری کا دلچسپ مقابلہ ہوا ۔ پاکستان کے اویس علی خان نے سری لنکن حریف ناک آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

میچ کا سکور 0-3 رہا اس سے پہلے 91 کلوگرام کیٹگری میں محمود الحسن جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ محمود الحسن نے منگولین حریف شکست دی تھی ۔ ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں آج پاکستان کے قادر خان کو 0-3 سے شکست ہوئی۔ قومی باکسر قادر خان 60 کلوگرام میں ویتنامی حریف سے ہار گئے ۔