وزیر اعلیٰ پنجاب کا بھارتی جارحیت کے شہداء کے ورثاء کیلئے 5,5 لاکھ ، زخمیو ں کیلئے 75,75 ہزار روپے امدا د کا اعلان

اتوار 30 اگست 2015 00:18

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بھارتی جارحیت کے شہداء کے ورثاء کیلئے 5,5 لاکھ ، ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29اگست۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھارت فائرنگ سے شہید ہونے والوں کے ورثاء کیلئے 5,5 لاکھ اور زخمیو ں کیلئے 75,75 ہزار روپے امدا د کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت سے متاثرہ گاؤں کندن پور میں بھارتی فائرنگ میں شہید اور زخمیوں کیلئے امداد کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے شہداء کے ورثاء کیلئے 5 لاکھ فی کس اور زخمیوں کیلئے 75 ہزار فی کس امداد کا اعلان کیا۔ ارمغان سبحانی ‘ منشا بٹ ‘ چوہدری اکرام اور چوہدری اسحاق نے وزیر اعلیٰ کی طرف سے امدادی چیک تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :