فواد خان فلم”کپور اینڈ سنز“ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کریں گے

اداکار فواد خان نے سونم کپور کے ہمراہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ”خوبصورت“ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا

اتوار 30 اگست 2015 10:57

فواد خان فلم”کپور اینڈ سنز“ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کریں ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اداکار فواد خان فلم”کپور اینڈ سنز“ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ادکار فواد خان نے بالی ووڈ میں اپنے فنی کیرئیر کا سفر 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ”خوبصورت“ سے کیا جب کہ فلم میں فواد خان کی اداکاری کو نہ صرف بے حد پسند کیا گیا بلکہ انہیں متعدد فلموں میں کام کرنے کی پیشکش بھی کی گئی تاہم وہ فلموں کے انتخاب میں احتیاط برت رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار فواد خان نامور فلمساز کرن جوہر کی فلم ”کپور اینڈ سنز“ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ پاکستانی اداکار فلم میں اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی آواز کا جادو بھی جگائیں گے تاہم گانے کی ریکارڈنگ اور شوٹنگ اگلے ماہ کی جائے گی۔واضح رہے کہ فلم”کپور اینڈ سنز“ میں لیجنڈ اداکار رشی کپور،فواد خان، سدھارت ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :