ملالہ کی زندگی پر دستاویزی فلم 2 اکتوبرکونمائش کیلئے پیش کی جائیگی

دستاویزی فلموں کے ہدایتکار ڈیوس گوگنھیم نے اس فلم کی ہدایت دی ہے

اتوار 30 اگست 2015 10:58

ملالہ کی زندگی پر دستاویزی فلم 2 اکتوبرکونمائش کیلئے پیش کی جائیگی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) نوبل امن یافتہ پاکستان کی پہلی کم عمر لڑکی ملالہ یوسف زئی کی زندگی پرمبنی دستاویزی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جبکبہ فلم 2اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔دستاویزی فلموں کے ہدایتکار ڈیوس گوگنھیم نے اس فلم کی ہدایت دی ہے، فلم کا ٹائٹل”ہی نیمڈ می ملالہ“ رکھا گیا ہے، دستاویزی فلم میں ملالہ اور ان کے گھرانے کو دکھایا گیا ہے جو تعلیم کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں ملالہ کا کہنا ہے کہ زندگی میں ایسا لمحہ آتا ہے جب آپ کو اس بات کا فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ خاموش رہا جائے یا حق کے لیے کھڑا ہوا جائے۔اگر میرے والدین معمولی ہوتے تو اب تک میرے دو بچے ہوچکے ہوتے۔ملالہ نے کہا کہ اسے پاکستان بہت یاد آتا ہے، فلم میں ملالہ کے والد کو بھی دکھایا گیا ہے۔ملالہ کا اپنے والد کے بارے میں کہنا ہے کہ اس کے والد نے اس کا ہر موقع پر ساتھ دیا ہے اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے وہ ہمیشہ آگے آگے رہے ہیں۔ملالہ فنڈ کے مطابق یہ دستاویزی فلم اکتوبر میں ریلیز کی جائیگی جبکہ نیشنل جیوگرافک چینل پر اگلے سال دکھائی جائے گی-

متعلقہ عنوان :