پاکستان میں انصاف کے نظام کی اصلاح کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ‘ عار ف لوہار

پاکستان کانام مہذب معاشروں کی فہرست میں لکھوانے کیلئے ہر فرد کو انفرادی اوراجتماعی دونوں کردار ادا کرناہونگے

اتوار 30 اگست 2015 11:08

پاکستان میں انصاف کے نظام کی اصلاح کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) نامور گلوکار عارف لوہارنے کہا ہے کہ پاکستان میں انصاف کے نظام کی اصلاح کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر معاشرے میں بیگاڑ جنم لے سکتا ہے،کرپشن کے ناسور کی وجہ سے معاملات جس نہج پر پہنچ چکے ہیں اس کی اصلاح بھی ناگزیر ہے ، اگر ہمیں مہذب معاشروں کی فہرست میں اپنا نام لکھواناہے تو ہر فرد کو انفرادی اوراجتماعی دونوں کردار ادا کرناہوں گے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے کہا کہ پاکستان کو بنے ہوئے 68سال گزرچکے ہیں لیکن ہم آج بھی قائد اعظم کے خوابوں کو تعبیر نہیں دے سکے ۔ آج بھی انصاف صرف طاقتورکیلئے ہے او ریہی وجہ ہے کہ نہ صرف پولیس بلکہ ہر محکمہ اپنا وزن مظلوم کی بجائے ظالم کے پلڑے میں ڈالتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ بطور مسلمان ہمارا ایمان ہونا چاہیے کہ سانسوں کی ڈوری کسی وقت بھی ٹوٹ سکتی ہے اور ہم اپنے رب کو کیا جواب دیں گے۔ عارف لوہارنے کہا کہ پاکستان میں انصاف کے نظام کی اصلاح کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے وگرنہ معاشرے میں بیگاڑکے خدشات موجودہیں۔

متعلقہ عنوان :