مٹھی بھر برے عناصر کیوجہ سے کسی شعبے پر مخصوص چھاپ نہیں لگنی چاہیے ‘ افتخار ٹھاکر

کردار کو زبردستی اپنے اوپر مسلط نہیں کرتا ،مارجن دیکھتا ہوں اور پھر اسے حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھاتاہوں

اتوار 30 اگست 2015 11:08

مٹھی بھر برے عناصر کیوجہ سے کسی شعبے پر مخصوص چھاپ نہیں لگنی چاہیے ‘ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء)نامورکامیڈین افتخار ٹھاکرنے کہا ہے کہ اچھے اور برے لوگ ہر شعبے میں موجود ہوتے ہیں لیکن مٹھی بھر عناصر کی وجہ سے کسی شعبے پر مخصوص چھاپ نہیں لگنی چاہیے ، پاکستان کے موجودہ حالات میں عوام کے پاس صرف تھیٹر ہی تفریح کا سستا ذریعہ ہے اس لئے حکومت کوبھی اس کی سرپرستی کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ کسی بھی پراجیکٹ کے کردار کو زبردستی اپنے اوپر مسلط نہیں کرتا بلکہ کردار میں مارجن دیکھتا ہوں اور پھر اسے حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھاتاہوں۔

کامیڈین اداکارنے کہاکہ پاکستان کا تھیٹر اور اس سے وابستہ فنکاروں کو بیرون ممالک میں جتنی پذیرائی ملتی ہے وہ قابل فخر بات ہے اور اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔