اسحاق ڈار کامولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ، ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق بات چیت

اتوار 30 اگست 2015 11:18

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعیت علما ء اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان تعطل کا شکار ہونے والے مذاکرات پیر کے روز سے دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔اسحاق ڈار نے مذاکرات میں پیش قدمی کے حوالے سے فضل الرحمان کو آگاہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت اور ایم کیو ایم نے مذاکرات کے لیے اپنے اپنے مسودات تیار کر لیے ہیں ۔