سابق فاسٹ باؤلر شعیب اخترکا سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ محمد عامرکو مشورہ

عامر کو کرکٹ میں واپسی کیلئے ذہنی طور پر مضبوط ہونے کی ضرورت ہے،جس کیلئے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کریں،شعیب اختر

اتوار 30 اگست 2015 13:13

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اخترکا سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ محمد عامرکو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ کھلاڑی محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لئے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عامر کو کرکٹ میں واپسی کے لئے ذہنی طور پر مضبوط ہونے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عامر پر پابندی نہ لگتی تو وہ اب تک وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرچکا ہوتا محمد عامر نے پابندی سے سب کچھ نہیں کھویا وہ آگے بڑھے میں اسے سنجیدہ دیکھنا چاہتا ہوں عامر ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرے اور اپنی صلاحیت کے مطابق بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ محمد عامر نے بہت زیادہ غلط کیا تاہم اب انہیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلان چاہئے ۔ محمد عامر کو قومی وقار واپس لانا ہوگا ورنہ قوم انہیں معاف نہیں کرے گی عامر کے پاس ابھی بھی مزید چھ سات سال کھیلنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث تینوں کھلاڑیوں کو یہ بوجھ اپنی ریٹائرمنٹ تک اٹھانا ہوگا تاہم ان تینوں کھلاڑیوں کو بھارت سے ورلڈ کپ لانے کی صورت یا اپنی صلاحیت کے مطابق بہترین کارکردگی دکھاکر معافی کا اظہار کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :