پی سی بی نے سپر لیگ کی اہم معلومات میڈیا پر سامنے لانے والے کی تلاش شروع کردی

اتوار 30 اگست 2015 13:13

پی سی بی نے سپر لیگ کی اہم معلومات میڈیا پر سامنے لانے والے کی تلاش شروع ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے اہم معلومات میڈیا پر سامنے لانے والے کی تلاش شروع کردی جبکہ تمام مشکوک آفیشلز کی فون کالز کا جائزہ لینے کی اجازت حاصل کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے گزشتہ روز ہونے والے گورننگ باڈی کے اجلاس میں بھی معلومات کے افشاء ہونے اور متعلقہ شخص کو ڈھونڈنے کیلئے سنجیدگی سے غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر بورڈ کی ایک اعلیٰ شخصیت نے مشکوک شخص کو چند دنوں میں ڈھونڈھ نکالنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ عہدیدار نے کرکٹ بورڈ سے تمام آفیشلز کے فون ریکارڈز کا جائزہ لینے کی اجازت بھی حاصل کرلی ہے وار وہ تمام ملازمین کے فون بلز وغیرہ پر بھی گہری نظر رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :