سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ونود کامبلی ، بیوی کا ملازمہ پر مبینہ تشدد ، مقدمہ درج

اتوار 30 اگست 2015 13:15

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ونود کامبلی ، بیوی کا ملازمہ پر مبینہ تشدد ، ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) بھارتی سابق کرکٹر ونود کامبلی اور اس کی بیوی کیخلاف مبینہ طور پر ملازمہ پر تشدد کرنے کے الزا م میں بھارت میں مقدمہ درج کر لیاگیاہے۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس ذرائع کا کہناہے کہ سونی نامی ملازمہ جوکہ ونود کامبلی کے گھر پر پچھلے دو سال سے کاقم کر رہی تھی او ر جب اس نے پیسے مانگے تو دونوں میاں بیوی نے ملازمہ پر بد ترین تشدد کیا اور اسے تین دن تک کمرے میں قید کر کے رکھا۔بینڈرا کے پولیس سٹیشن میں دونوں میاں بیوی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اورکارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :