بلجیم کے جیسپر سٹائیون نے ویلٹا سائیکل ریس کا آٹھواں مرحلہ جیت لیا

اتوار 30 اگست 2015 13:16

بلجیم کے جیسپر سٹائیون نے ویلٹا سائیکل ریس کا آٹھواں مرحلہ جیت لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) بیلجین سائیکلسٹ جیسپر سٹائیون نے ویلٹا سائیکل ریس کا آٹھواں مرحلہ جیت کراپنے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی سمیٹی ہے جبکہ سپین کے پیلو بل باؤنے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ ٹور ڈی سائیکل ریس کے فاتح کرس فروم ویلٹا سائیکل ریس کے آٹھویں مرحلے میں بھی کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔پیبلا ڈی ڈان بیبریک سے مرسیا کے درمیان ایک سو بیاسی اعشارہ پانچ کلو میٹر طویل ریس میں فرانس کے کیون رضا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

کولمبیا کے اسٹیبا شاویز کو ریس میں مجموعی طور پر برتری حاصل ہو گئی ہے۔ریس کے دوران ایک مرحلے پر کئی سائیکلسٹ ایک دوسرے سے ٹکرا کر زخمی ہوئے تاہم انہوں نے گرتے پڑتے ریس جاری رکھی جبکہ کئی کو دستبردار ہونا پڑا۔سب سے زیادہ نقصان امریکی سائیکلسٹ تیجے وان گارڈرین کو ہنسلی کے فریکچر کی صورت میں ہوا۔آئر لینڈ کے ڈان مارٹن، فرانسیسی سپرنٹر نصر بوہانی اور بیلجئین کرس بیک مین بھی ریس سے دستبردار ہو گئے۔ ریس کے شرکاء نے بہترین کارکردگی دیتے ہوئے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے خوب ہاتھ پاؤں چلائے۔