آل پاکستان تاجر اتحاد نے دو ستمبر کو ملک گیر اتحاد کے لئے تمام تر اقدامات مکمل کر لئے

اتوار 30 اگست 2015 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) آل پاکستان تاجر اتحاد نے دو ستمبر کو ملک گیر اتحاد کے لئے تمام تر اقدامات مکمل کر لئے ۔ چار ستمبر کو ایک دن کے لئے بنکوں سے لین دین کا بائیکاٹ جبکہ 9 ستمبر کو ملک میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تاجر برادری نے ملک بھر کے تاجروں سے رابطے بھی مکمل کر لئے ہیں اور ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف سخت ترین احتجاج کیا جائے گا جبکہ دوسری جانب حکومت نے اس احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی وضع کر لی ہے ایف بی آر چیئرمین کو اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرنے کو کہا گیا ہے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی اپنا کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :