الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کی جا نب سے اثاثوں کی تفصیلات میں مزید وقت دینے کی درخواستوں کا کل جائزہ لے گا

اتوار 30 اگست 2015 13:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان مختلف سیاسی جماعتوں بشمول تحریک انصاف اثاثوں کی تفصیلات میں مزید وقت دینے کی درخواستوں کا ( پیر) کو جائزہ لے گا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے اثاثے اور دیگر تفصیلات کے لئے تین ہفتوں کا وقت مانگا ہے اس حوالے سے باقاعدہ درخواست بھی دی گئی ہے ۔ باقی زیادہ تگر بڑی سیاسی جماعتوں نے پارٹی اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہیں ۔ تحریک انصاف ، پیپلزپارٹی سمیت 260 سیاسی جماعتوں نے گوشوارے نہیں جمع کروائے ۔

متعلقہ عنوان :