بھا رتی فو ج اخلا قی پستی کا شکا ر
تین بھارتی فوجی افسران نے فیس بک پر فحش گفتگو کے عوض حساس معلومات فراہم کردیں،زیر تفتیش تینوں افسران بھارتی فوج میں کرنل،میجر اور لیفٹننٹ کے عہدوں پر فائز ہیں
اتوار 30 اگست 2015 14:03
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) بھارتی فوج میں جہاں خودکشی کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے وہیں ڈسپلن کی خلاف ورزی کے واقعات بھی بڑھتے جارہے ہیں اور حال ہی میں 3 فوجی افسران فیس بک پر فحش اور نازیباگفتگو کرتے ہوئے پکڑے گئے.بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین آرمی کی خفیہ ایجنسی ملٹری انٹیلی جینس 3 فوجی افسران کے خلاف تحقیقات کررہی ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے فیس بک پر ایک خاتون کے ساتھ نازیبا اور غیر اخلاقی گفتگو کے تبادلے کے دوران حساس فوجی راز افشا کئے، زیر تفتیش تینوں افسران بھارتی فوج میں کرنل، میجر اور لیفٹننٹ کے عہدوں پر فائز ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق تینوں افسران نے اپنے ڈیوٹی اوقات میں مبینہ طور پر ایک غیر ملکی خاتون ایجنٹ کے سامنے نہ صرف اپنی شناخت ظاہر کی بلکہ اسے بھارتی یونٹوں کی تعیناتی کے مقامات سے بھی آگاہ کیا،فوجی افسران سے گفتگو کرنے والی مشکوک خاتون بھارتی فوج کے رجمنٹس اور آرمی بریگیڈز کے نام بھی معلوم کرتی رہی،اس دوران انہوں نے خاتون کو اسٹرائیک کور کے آرمرڈ بریگیڈ کے حوالے سے بھی اہم معلومات فراہم کیں۔(جاری ہے)
ملٹری انٹیلی جنس اور بھارتی جی ایچ کیو کی جانب سے ایک وارننگ لیٹر جاری کیا گیا جس میں تمام فوجی افسروں اور اہلکاروں کو سوشل ویب سائٹس پر گفتگو کے دوران محتاط رہنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ زیر تفتیش افسران کے خلاف مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
-
بھارت میں بھی عدلیہ پر دبا ئوکا الزام، 600 وکلا کا چیف جسٹس کو خط
-
یوپی سی5بار منتخب مسلمان سیاستدان بھارتی جیل میں زہر دیے جانے سے جاں بحق
-
بائیڈن کی فنڈ ریزنگ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی
-
بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
-
سورج گرہن،امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
-
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
-
بھارت،کھانا اچھا نہ بنانے پر دادی پر تشدد، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.