اس تصویر کو پہچانئے۔۔۔یہ ملک کے مایہ ناز سیاستدان ہیں

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 30 اگست 2015 14:08

اس تصویر کو پہچانئے۔۔۔یہ ملک کے مایہ ناز سیاستدان ہیں

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے بیمار رہنما مخدوم امین فہیم کی بیماری سے نبردآزما ہوتے ہوئے پہلی تصویر سامنے آ گئی ہے۔ مخدوم امین فہیم کینسر کی ایک قسم کا شکار ہیں لندن میں زیر علاج ہیں۔ تصویر میں امین فہیم بہت ہی کمزور نظر آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مخدوم امین فہیم ملک کی معروف ترین سیاسی شخصیت ہیں۔ پرویز مشرف کے فوجی دور میں پیپلز پارٹی کی بھاگ دوڑ امین فہیم نے تن تندہی سے سنبھالے ہوئی تھی۔ مخدوم امین فہیم کا چند روز قبل ٹڈاپ کرپشن سکینڈل میں گرفتاری کا وارنٹ جاری ہو چکا ہے۔وطن واپسی پر انہیں گرفتار کئے جانے کا امکان ہے۔