انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی 20 انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

اتوار 30 اگست 2015 14:22

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی 20 انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

کارڈف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 انٹرنیشنل پیر کو صوفیہ گارڈنز، کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم ایون مورگن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض پہلی بار سٹیون سمتھ انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

انہیں انجرڈ ایرن فنچ کی جگہ قائم مقام کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ انگلش ٹیم ایشز سیریز 3-2 سے اپنے نام کر چکی ہے۔ واحد ٹی 20 کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا ون ڈے 3 ستمبر کو ساؤتھمپٹن، دوسرا پانچ ستمبر کو لارڈز، تیسرا 8 ستمبر کو مانچیسٹر، چوتھا 11 ستمبر کو لیڈز جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 13 ستمبر کو مانچیسٹر میں کھیلا جائے گا۔