الیکشن کمیشن اپنے ممبران کے استعفوں بارے فیصلہ کل اہم ترین اجلاس میں کرے گا

اتوار 30 اگست 2015 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنے ممبران کے استعفوں بارے معاملے کا فیصلہ آج ( پیر) کو ایک اہم ترین اجلاس میں کرے گا ۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان اجلاس کی صدارت کریں گے پنجاب ، سندھ اور کے پی کے ارکان الیکشن کمیشن مستعفی ہونے پر راضی ہو چکے ہیں اور اس حوالے سے وہ باضابطے استعفے کل الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے جن کے بارے میں حتمی اعلان چیف الیکشن کمشنر خصوصی اجلاس کے بعد کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے رکن نے بھی مستعفی ہونے بارے معاملات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے تاہم حتمی طور پر انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :