چین میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ”انٹرٹیکسٹائل شنگھائی“میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں

نمائش کا انعقاد18 تا20 مارچ2016ء کو شنگھائی میں ہوگا

اتوار 30 اگست 2015 14:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے چین میں منعقد ہونیوالی عالمی تجارتی نمائش ”انٹرٹیکسٹائل شنگھائی“میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

نمائش کا انعقاد18 تا20 مارچ2016ء کو شنگھائی میں ہوگا جس میں فیبرکس، عورتوں، تیراکی کے ملبوسات سمیت دیگر مختلف ٹیکسٹائل پراڈکٹس تیار کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ برآمدات کو فروغ دے سکیں گے  انہیں کاروباری معاملات طے کرنے کے حوالہ سے عالمی خریداروں سے بھی ملاقات کا موقع ملے گا۔ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں2 ستمبر2015ء تک جمع کرائی جاسکتی ہیں  دیگر تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :